۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
نشان درجه یک نصر

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے، مایہ ناز سائنسدان ڈاکٹر شہید محسن فخری زادہ کی رہائشگاہ پہنچ کر سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے یہ عظیم الشان تمغہ شہید کے اہل خانہ کو پیش کیا، یہ نشان رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خوبصورت دستخط سے مزین ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق ، اس اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج  کے کمانڈر انچیف ،وزارت دفاع اور مسلح افواج کی معاونت کی سیاسی نظریاتی تنظیم کے سربراہ بھی شریک تھے۔میجر جنرل باقری نے اس اعزازی تمغے کو دفاعی و رزمی محاذ کی حمایت میں عظیم اور بے نظیر کردار ادا کرنے والے محققین، مجاہدین اور قومی و ملی شخصیات سے مخصوص کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید ڈاکٹر فخری زادہ کی عظیم علمی اور سائنسی خدمات  کے پیش نظر ان کے اہلخانہ کو یہ عظیم الشان اعزازی تمغہ "نصر ایک" دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .