حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ل، اسلامی جمہوریہ ایران کے مایہ ناز کمانڈر، مسلح افواج کے سربراہ اور عظیم مدافع وطن، میجر جنرل محمد باقری آج صبح ایک بزدلانہ اور دہشت گردانہ صہیونی حملے میں جامِ شہادت نوش کر گئے اور اپنے شہید بھائی سے جا ملے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، یہ دہشت گرد حملہ آج صبح صہیونی حکومت کی جانب سے کیا گیا جس میں میجر جنرل محمد باقری نے شجاعت، وفاداری اور ایثار کی بلند مثال قائم کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش فرمایا۔
سردار محمد باقری نہ صرف ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف تھے بلکہ دہائیوں پر محیط اپنی عسکری خدمات کے دوران دفاع مقدس، استقامتِ ملی، اور خطِ مقاومت کے ناقابلِ تسخیر ستون شمار ہوتے تھے۔
مرحوم شہید باقری کا شمار اُن سپہ سالاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی زندگی کو وطن، انقلاب اسلامی اور شہداء کے راستے میں وقف کر دیا۔ ان کی شہادت نے ایرانی قوم، مسلح افواج اور حوزات علمیہ کو گہرے رنج و الم میں مبتلا کر دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شہید سرلشکر محمد باقری کا ایک بھائی دورانِ دفاعِ مقدس جامِ شہادت نوش کر چکا تھا، اور آج وہ بھی اپنے اُس عظیم بھائی سے جا ملے، جن کے نقشِ قدم پر ساری زندگی استقامت کے ساتھ چلتے رہے۔
مزید تفصیلات، تعزیتی پیغامات اور شہادت کے پس منظر پر مبنی رپورٹ جلد پیش کی جائے گی۔
22:01 - 2025/06/13









آپ کا تبصرہ