جمعہ 13 جون 2025 - 19:38
میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی مسلح فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر منصوب

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے لفٹیننٹ جنرل محمد حسین باقری کی شہادت کے بعد اپنے ایک حکم نامے میں میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی کو مسلح فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر منصوب کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے لفٹیننٹ جنرل محمد حسین باقری کی شہادت کے بعد اپنے ایک حکم نامے میں میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی کو مسلح فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر منصوب کیا ہے۔

ایران کی مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای کے حکم نامے کا متن درج ذیل ہے:

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی

صیہونی حکومت کے ہاتھوں لفٹیننٹ جنرل محمد حسین باقری کی عظیم الشان شہادت کو مدنظر رکھتے ہوئے، نیز آپ کی قابل قدر خدمات اور قیمتی تجربات کی بنیاد پر، آپ کو مسلح فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر منصوب کرتا ہوں۔

اللہ تعالیٰ کی مدد اور توفیق پر بھروسہ کرتے ہوئے اور انقلابی مساعی کے ذریعے، مسلح فورسز اور عوامی رضاکار فورس بسیج کی دفاعی و سیکورٹی کی صلاحیتوں اور تیاریوں میں ضروری ارتقاء، نیز اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی بھی سطح اور نوعیت کے خطرات کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کی صلاحیت میں اضافہ کی آپ سے توقع کی جاتی ہے۔

عید غدیر خم کے موقع پر، میں اس با لیاقت و مخلص شہید کے لیے رب کریم سے بلند درجات، اعلیٰ مقامات، اور اولیاء اللہ بالخصوص مولی المومنین حضرت علی علیہ السلام کی معیت کی دعا کرتا ہوں۔

میں سب کے لیے اللہ تعالیٰ سے دائمی توفیقات کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

13 جون 2025

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha