جمعہ 13 جون 2025 - 20:03
میجر جنرل علی شادمانی خاتم الانبیاء سنٹرل ہیڈکواٹرز کے کمانڈر منصوب

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے میجر جنرل غلام علی رشید کی شہادت کے بعد، ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے میجر جنرل علی شادمانی کو خاتم الانبیاء سنٹرل ہیڈکواٹرز کا کمانڈر منصوب کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے میجر جنرل غلام علی رشید کی شہادت کے بعد، ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے میجر جنرل علی شادمانی کو خاتم الانبیاء سنٹرل ہیڈکواٹرز کا کمانڈر منصوب کیا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے حنرل شادمانی کو جنرل کی رینک عطا کرنے کے ساتھ ہی خاتم الانبیاء سنٹرل ہیڈکواٹرز کا کمانڈر منصوب کیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کا حکمنامہ حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرّحمن الرّحیم

میجر جنرل علی شادمانی

منحوس صیہونی حکومت کے ہاتھوں میجر جنرل غلام علی رشید کی قابل فخر شہادت کے مدنظر، اور آپ کی صلاحیتوں اور قیمتی تجربات کے پیش نظر، میجر جنرل کی رینک عطا کرنے کے ساتھ ہی خاتم الانبیاء سنٹرل ہیڈکواٹرز کا کمانڈر منصوب کرتا ہوں۔

آپ سے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فورسز کی جنگی تیاریوں کی دقیق شناخت رکھنے اور جو خطرے لاحق ہیں اس سے نپٹنے کی منصوبہ بندی اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لئے اسٹریٹیجک سطح کی ہدایت کرنے نیز مسلح فورسز کے ساتھ ہماہنگ تعاون کی توقع کی جاتی ہے۔

عید غدیر کے بابرکت موقع پر، خدائے مہربان سے خلوص دل سے خدمت کرنے والے شہیدوں کے اعلی درجات و مقامات نیز اولیائے خدا بالخصوص مولی الموحدین امیرالمؤمنین کی ہمنشینی کی دعا کرتا ہوں۔

اللہ سے آپ سب کی دائمی توفیقات کے لئے دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

13 جون 2025

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha