جمعہ 13 جون 2025 - 14:10
ایران پر صہیونی حملوں کے خلاف جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کا مذمتی بیان

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے انتقام کا اعلان کیا اور صہیونی حکومت کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے صہیونی حکومت کی حالیہ کاروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنایت ایران کے مظلوم عوام کے خلاف ایک دہشت گردانہ اقدام ہے۔ سحر کے وقت ہونے والے حملوں میں متعدد اہم شخصیات اور مدافعین وطن کی شہادت پر ملت ایران سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ اس ظالمانہ اقدام کا جواب ایران کی مسلح افواج کی جانب سے قاطعانہ اور دردناک انداز میں دیا جائے گا اور صہیونی ریاست کو ایران کے انتقام کی آگ میں جلنا پڑے گا۔ جامعہ مدرسین نے اس بات پر زور دیا کہ یہ حملے اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و اقتدار کے لیے جدوجہد کرنے والے انقلابی شخصیتوں کی شہادت کا باعث بنے ہیں، جو مستقل مزاجی سے وطن کی خدمت کرتے رہے۔

علاوہ ازیں، انہوں نے امریکہ کو بھی اس جنایت میں شریک قرار دیا اور عالمی برادری کی خاموشی کو غیر انسانی ردعمل قرار دیا۔ بیانیہ میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ ان شہیدوں کا خون جلد آزاد فلسطین کی راہ ہموار کرے گا اور صہیونیوں کے صفحے سے مٹ جانے کی نوید دے گا۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے شہیدوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے، اور ساتھ ہی اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملت ایران ان مجرموں سے انتقام لے گی، ان شاء اللہ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha