صہیونی حملے پر ایران کا دفاع، ایک مسلمہ حق ہے: حوزہ علمیہ خواہران

حوزہ/ ایران کی مقدس سرزمین پر صہیونی ریاست کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حوزہ علمیہ خواہران نے اسے ایک مجرمانہ اور جارحانہ اقدام قرار دیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کی مسلح افواج کے جرات مندانہ موقف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مقدس سرزمین پر صہیونی ریاست کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حوزہ علمیہ خواہران نے اسے ایک مجرمانہ اور جارحانہ اقدام قرار دیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کی مسلح افواج کے جرات مندانہ موقف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

بیانیہ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یہ حملہ نہ صرف ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ صہیونی حکومت کی تجاوز پسند، قاتل اور بحران ساز ماہیت کا واضح ثبوت ہے۔ ایسی حکومت جو دہائیوں سے فلسطین، لبنان اور اب ایران کے خلاف ظلم و بربریت میں ملوث رہی ہے اور عالمی استکبار، بالخصوص امریکہ کی پشت پناہی سے انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کرتی آ رہی ہے۔

حوزہ علمیہ خواہران نے اس حملے کو پوری امت مسلمہ اور دنیا کے آزاد انسانوں کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ ایسی جارحیت کا جواب دینا ملت ایران کا جائز، قانونی اور مسلمہ حق ہے۔

بیانیہ میں رہبر انقلاب اسلامی کی قیادت میں ایران کی مسلح افواج کی بصیرت و شجاعت پر مکمل اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صہیونی جرم کے جواب میں انشاء اللہ سخت اور فیصلہ کن اقدام کیا جائے گا، جو اس ناپاک حکومت کے انجام کو مزید تلخ بنا دے گا۔

آخر میں شہداء، خصوصاً ان سپہ سالاروں اور دانشوروں کی شہادت پر تعزیت پیش کی گئی جو ہمیشہ دفاع وطن کے لیے آمادہ تھے، اور ملت ایران، خاص طور پر بیدار دل خواتین سے اپیل کی گئی کہ وہ انقلابی جوش، سیاسی بصیرت اور رہبر معظم کی پیروی کے ساتھ ہمیشہ کی طرح پیش قدمی کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha