حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ نے صہیونی حکومت کے مجرمانہ حملے اور اپنے متعدد ہم وطنوں، کمانڈروں اور سائنسدانوں کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔ اس بیانیہ کا متن حسبِ ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
صہیونی سفاک اور بچوں کی قاتل حکومت نے آج بروز جمعہ ۲۳ خرداد / 13 جون 2025ء کی صبح ناقابل معافی جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے جمہوریہ اسلامی ایران کی مقدس سرزمین پر وحشیانہ حملہ کیا اور کئی بے گناہ شہریوں جن میں خواتین، بچے، سائنسدان اور دلیر فوجی کمانڈرز شامل ہیں، کو شہید کر دیا۔
یقیناً یہ وحشیانہ اقدام جمہوریہ اسلامی ایران کی بہادر مسلح افواج کی سخت اور دندان شکن جوابی کارروائی کا سامنا کرے گا اور صہیونی حکومت اور اس کے تمام حامی عالمی قوانین کے مطابق اس حملے کی قیمت چکائیں گے۔
جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ شہداء کے اہل خانہ، ملت شہید پرور ایران اور حضرت امام خامنہ ای (مدظلہ العالی) کی خدمت میں ان شہداء کی شہادت پر تبریک و تسلیت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد از جلد شفایابی کی دعا کرتا ہے اور ملک کی مقتدر مسلح افواج سے اس سرکش حکومت کے خلاف سخت، ہمہ گیر اور بے مصلحت انتقام کا مطالبہ کرتا ہے۔
جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ
۲۳ خرداد ۱۴۰۴ شمسی / 13 جون 2025ء









آپ کا تبصرہ