منگل 17 جون 2025 - 11:15
صہیونی سنگدل اور بے حیا ہیں جن کے نزدیک نہ ہی کوئی چیز مقدس ہے اور نہ ہی وہ کسی گناہ کو بڑا سمجھتے ہیں

حوزہ / مرحوم آیت اللہ علوی گرگانی نے اپنے ایک خطاب فرمایا کہ خداوند قرآن میں واضح طور پر فرماتا ہے کہ یہود مومنین کے ساتھ دشمنی اور عداوت رکھتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرحوم آیت اللہ علوی گرگانی نے اپنے ایک خطاب میں جس کا موضوع "یہود کا عالم اسلام اور انبیاء کی تاریخ میں کردار" تھا، میں کہا: خداوند قرآن میں واضح طور پر فرماتا ہے کہ یہود مومنین کے ساتھ دشمنی اور عداوت رکھتے ہیں۔ دیکھیں کہ ان کی قلیل آبادی نے کس طرح پوری دنیا کو فتنوں کی آگ میں جھونک دیا ہے۔ اگر ہم قرآن کریم کی طرف رجوع کریں تو مشاہدہ کریں گے کہ خداوند متعال نے تمام حقائق کو بیان فرما دیا ہے۔

انہوں نے کہا: اس موضوع کی وسعت اتنی زیادہ ہے کہ ایک نشست میں اس کا احاطہ ممکن نہیں۔ اس کے لیے کئی نشستیں اور گہرے تحقیقی مطالعات کی ضرورت ہے کیونکہ بنی اسرائیل اور یہود کا عالم اسلام میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانے سے آج تک اہم اور اثر انگیز کردار رہا ہے۔

آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا: زیادہ تر تاریخی واقعات خواہ تلخ ہوں یا شیریں، یہود کے زمانے سے شروع ہوئے اور انہی کے ہاتھوں رونما ہوئے جن میں اکثر واقعات تلخ اور ناگوار تھے۔ انبیائے الٰہی کو ان کی دشمنیوں اور مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے امیرالمومنین علی علیہ السلام کا فرمان نقل کیا کہ "انہوں (یہودیوں) نے ایک دن میں ستر انبیاء کو قتل کیا اور پھر ایسے معمول کی زندگی میں لوٹ گئے جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو"۔ یہ روایت ان کی سنگدلی اور بے حیائی کو نمایاں کرتی ہے کہ نہ ان کے نزدیک کوئی چیز مقدس ہے اور نہ ہی وہ کسی گناہ کو بڑا سمجھتے ہیں۔

آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا: آج بھی ان کا طریقۂ کار وہی صہیونی اور یہودی طرز عمل ہے جو کسی بھی طرح عقل و منطق پر مبنی نہیں ہے۔ ان کی سوچ یہ ہے کہ جو بھی عمل معاشرے میں خوف و دہشت پھیلائے اور ان کی طاقت و اقتدار کو نمایاں کرے وہ ان کے نزدیک جائز اور پسندیدہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha