جمعہ 13 جون 2025 - 12:29
اسرائیل کا ایران پر دہشت گردانہ حملہ: بوکھلاہٹ، ناکامی اور اسلامی مزاحمت کا عزم

حوزہ/ تبیان قرآنی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مدیر اعلیٰ حجة الاسلام والمسلمین آغا سید عابد حسینی نے اسرائیل کے ایران پر حالیہ حملے کی شدید مزمت کرتے ہوئے تاریخی حقائق کی روشنی میں واضح کیا کہ یہ حملہ صہیونی ریاست کی بدترین بوکھلاہٹ اور استعماری ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔  

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تبیان قرآنی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مدیر اعلیٰ حجة الاسلام والمسلمین آغا سید عابد حسینی نے اسرائیل کے ایران پر حالیہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاریخی حقائق کی روشنی میں واضح کیا کہ یہ حملہ صہیونی ریاست کی بدترین بوکھلاہٹ اور استعماری ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیل نہ تو مقاومت اسلامی (حماس) کو شکست دے سکا، نہ حزب اللہ کے عزم کو توڑ سکا، اور نہ ہی غزہ یا لبنان میں اپنے جنگی اہداف حاصل کر پایا۔ اس کے برعکس، یمن کے غیور مجاہدین (انصاراللہ) نے بحیرہ احمر میں اسرائیل کی معاشی شہ رگ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا کر صہیونی معیشت کی کمر توڑ دی ہے۔ روز بروز بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں سے صہیونی ریاست کو ذلت آمیز شکستوں کا سامنا ہے۔

شہیدوں کا مقام اور صہیونی جرائم:

آج کے وحشیانہ حملے میں اسرائیل نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز فوجی قائدین جن میں سردار سلامی اور باقری جیسے عظیم دفاعی دانشور شامل ہیں کے علاوہ معصوم شہریوں کو بھی نشانہ بنایا۔اگرچہ مرد میدان اور مجاھد کے لئے شھادت دنیا میں ملنے والا اعلی انعام ہے۔ یہ ددمنشانہ اقدام ثابت کرتا ہے کہ صہیونی ریاست کے پاس قتلِ عام اور دہشت گردی کے سوا کوئی حربہ نہیں رہا۔

اسلامی اتحاد کا پیغام:

تبیان کے مدیر اعلی نے وادی کشمیر سمیت دنیا بھر کے ائمہ جمعہ سے اپیل کی کہ وہ آج کے خطبات میں:

1- اسرائیلی دہشت گردی کی کھلے الفاظ میں مزمت کریں

2- امت مسلمہ بالخصوص نوجوان نسل کو صبر، استقامت اور امید کا پیغام دیں

3- سنت الہیہ (ظالم کی ہلاکت اور مظلوم کی نصرت) پر غیر متزلزل یقین کی تلقین کریں

کشمیری عوام کا اعلان:

کشمیری عوام نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس نازک دور میں اپنے ایرانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہم ولی امر مسلمین کے فرامین پر جانثاری سے عمل پیرا ہونے کو اپنی سب سے بڑی سعادت سمجھتے ہیں۔

تاریخ گواہ ہے کہ صہیونی مظالم کا مقابلہ کرنے والی قوتیں (فلسطین، لبنان، یمن اور ایران) روز بروز مضبوط ہو رہی ہیں۔ اسرائیل کا یہ حملہ درحقیقت اس کے زوال اور نابودی کا پیش خیمہ ہے۔

مدیر اعلی نے وادی بھر کے ائمہ جمعہ سے گزارش کی آج کے خطبے میں اسرائیلی حملے کی شدید مزمت کرے اور عوام الناس بالخصوص جوانوں کو پر امید رہنے کی تلقین کرے آخر کار ظلم اور ظالم کو مٹنا سنت الہی ہے جس میں دیری ہوسکتی ہے مگر تبدیلی نا ممکن ہے۔

ہم ولی امر مسلمین کے فرمان کے تابعدار ہیں انکے حکم پر جان کا نظرانہ پیش کرنا بھی سعادت ہے اور کشمیری عوام اس حساس دور میں اپنے ایرانی عوام کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha