جمعہ 13 جون 2025 - 14:27
حکام اور مسلح افواج کے فیصلوں سے متعلق عوامی شعور اور مضبوط حمایت ہی دشمنان اسلام سے مقابلہ کا بہترین ذریعہ ہے

حوزہ/ بلاشبہ عوام کی باشعورر اور پُرعزم حمایت، اعلیٰ حکام اور مسلح افواج کے فیصلوں کی پشت پناہی اور منافقین، بدخواہوں اور فتنہ پروروں کے وسوسوں سے نظراندازی دشمنان اسلام کے ہمہ جانبی حملوں کا بہترین مقابلہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے صہیونی حکومت کے حملے اور ایران کے عظیم کمانڈرز اور سائنسدانوں سمیت نہتے شہریوں کی شہادت پر مذمتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جس کا متن حسبِ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

صہیونی خونخوار حکومت کا جمہوری اسلامی ایران کی سرزمین پر وحشیانہ حملہ اور معصوم خواتین، بچوں، بے گناہ شہریوں، فوجی کمانڈروں اور جوہری سائنسدانوں کی مظلومانہ شہادت نے ایرانی قوم میں غم و غصہ کی لہر پیدا کر دی ہے۔

بلاشبہ اللہ کا ظالموں کے خاتمے کا وعدہ پورا ہو کر رہے گا اور بہت جلد اللہ تعالیٰ کے ارادے اور مومنین کے ہاتھوں سے اس فساد کے جرثومے اور اس کے عالمی حامیوں کا بھی خاتمہ ہو گا۔

اس حساس اور نازک موقع پر سب پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ یکجہتی، اتحاد کو اپنانے سمیت ایسی باتوں اور تنازعات سے پرہیز کریں جو عوام کے عزم کو کمزور، دلوں کو مضطرب اور صفوفِ مومنین میں تقسیم اور کمزوری کا باعث بنیں۔

بلاشبہ عوام کی باشعورر اور پُرعزم حمایت، اعلیٰ حکام اور مسلح افواج کے فیصلوں کی پشت پناہی اور منافقین، بدخواہوں اور فتنہ پروروں کے وسوسوں سے نظراندازی دشمنان اسلام کے ہمہ جانبی حملوں کا بہترین مقابلہ ہے۔

غدیر کے دن اور حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام کی ولایت کے موقع پر، ہم اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعا کرتے ہیں اور انہیں اپنا شفیع بناتے ہیں۔ ہمیں اللہ کی نصرت کے وعدے پر پورا یقین ہے کیونکہ اس نے فرمایا ہے کہ: "وَلَیَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ یَنْصُرُهُ" اور اللہ ضرور ان کی مدد فرمائے گا جو اس کی مدد کرے گا۔"

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ

قم - ناصر مکارم شیرازی

۲۳ خرداد ۱۴۰۴ شمسی / 13 جون 2025ء

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha