۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
بالصور/ أعضاء مؤتمر "آية الله العظمى السيد محمود الحسيني الشاهرودي (ره)" يلتقون بآية الله الأعرافي بمدينة قم المقدسة

حوزہ / حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے علماء اسمبلی انڈونیشیا کے نئے اسپیکر کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے علماء اسمبلی انڈونیشیا کے نئے اسپیکر کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی۔

تبریک نامے کا متن مندرجہ ذیل ہے:

جناب مستطاب حاجی کیایی استاد مفتاح الاخیار

محترم مجلس العلماء انڈونیشیا کے اسپیکر 

سلام علیکم و رحمة الله و برکاته!

انڈونیشیا کے علمائے کرام کی مجلس عاملہ کے ایوان صدر میں جناب عالی کی شائستہ تقرری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آپ کی مسلسل کامیابی کیلئے خدائے تعالیٰ سے دعا گو ہوں۔

بلاشبہ ، اسلامی مذاہب کی یکجہتی، ہم آہنگی اور نظریاتی ہم آہنگی کو مضبوطی اور گہرائی بخشنا اور امت اسلامیہ کے مابین دوستی اور تعاون کے شعبوں کو مستحکم کرنا اسلامی دنیا اور انڈونیشیا کی ایک فوری اور بنیادی ضرورت ہے کیونکہ علاقائی اور بین الاقوامی سیاسی ، ثقافتی اور مذہبی تعلقات میں دنیائے اسلام میں سب بڑی آبادی والا ملک انڈونیشیا کو منطقی ، عقلی ، اعتدال پسندی اور معنوی معاملات میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔

پیغمبرِ اِسلام (ص) اور ان کے اہل بیت (ع) نے ہمیشہ امت اسلامیہ کی فکری اتحاد و وحدت اور اسلامی تہذیب کے قیام کو مستحکم کرنے کی کوشش کی ہے۔

بے شک ، علمائے اسلام اور دینی و علمی اداروں کا بھی اس سلسلے میں ایک بہت بڑا فریضہ اور مشن ہے ، مجلس علماء کا عظیم ادارہ اس سلسلے میں بے نظیر کردار ادا کرتا رہا ہے اور ان شاء اللہ اس اقدام میں مزید اضافہ ہوگا۔

مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دینی اور علمی ادارے خاص طور پر حوزہ علمیہ قرآنی ، فقہی ، معاشی ، قانونی ، معاشرتی ،عقلی علوم اور تقریب مذاہب اسلامی کیلئے علمی اور علماء پر مشتمل اداروں کو قائم کرنے اور متحرک کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ امت مسلمہ اس کے نتائج سے فائدہ اٹھاسکے۔

علی رضا اعرافی

سربراہ حوزه‌ ہائے علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .