حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران/ کچھ ذرائع ابلاغ نے مفسر قرآن استاد محسن قرائتی کی بیماری سے متعلق خبریں نشر کی تھی لیکن ان کے قریبی ذرائع اور دوستوں نے اس خبر کی تردید کی ہے۔
ان کے دفتر کے انچارج نے حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اس افواہ کی تردید کی اور کہا کہ استاد بالکل تندرست اور سلامت ہیں اور فی الحال اپنے علمی،تحقیقی اور دفتری امور میں روزانہ کے پروگراموں میں مصروف عمل ہیں۔