منگل 15 دسمبر 2020 - 15:09
الحمدللہ استاد محسن قرائتی بالکل تندرست ہیں

حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین مفسر قرآن استاد محسن قرائتی کے دفتری انچارج نے اس عظیم مفسر قرآن کی بیماری اور اسپتال میں داخل ہونے کی افواہوں کی تردید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران/ کچھ ذرائع ابلاغ نے مفسر قرآن استاد محسن قرائتی کی بیماری سے متعلق خبریں نشر کی تھی لیکن ان کے قریبی ذرائع اور دوستوں نے اس خبر کی تردید کی ہے۔

ان کے دفتر کے انچارج نے حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اس افواہ کی تردید کی اور کہا کہ استاد بالکل تندرست اور سلامت ہیں اور فی الحال اپنے علمی،تحقیقی اور دفتری امور میں روزانہ کے پروگراموں میں مصروف عمل ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • زه‍را عابدى IN 04:29 - 2020/12/17
    شیعہ اثنا عشریہ