۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
جلال الدين رحمت

حوزہ/ انڈونیشیا میں شیعہ رہنما، اہل بیت علیہم السلام کے پیروکار اور ادارہ ایجابی کے سرپرست جلال الدین رحمت انتقال فرما گئے ہیں

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیا میں جدید تشیع کی بنیاد رکھنے والے شیعہ رہنما، اہل بیت علیہم السلام کے پیروکار اور ادارہ ایجابی کے سرپرست جلال الدین رحمت کرونا کی وجہ سے اس دنیا سے رحلت فرما گئے ہیں۔

مرحوم ڈاکٹر جلال الدین رحمت کا شمار انڈونیشیا کی سیاسی اور مذہبی شخصیات میں سے ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں اسلامی ملک انڈونیشیا میں اہل بیت علیہم السلام کے افکار کی ترویج میں بہت موثر کردار ادا کیا۔

آپ نے انڈونیشیاء میں مدارس شہید مطہری کی بنیاد رکھی۔ جسے اب آپ کے بیٹے ڈاکٹر فتاح رحمت چلا رہے ہیں۔ ان مدارس میں ایسی مذہبی شخصیات کی تربیت کی جاتی ہے جو پورے ملک میں ممتاز ہوتی ہیں۔

مرحوم، رہبر انقلاب اسلامی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کے عاشق تھے۔ انہوں نے اسلامی مذاہب کے درمیان اتحاد و وحدت کے قیام کے لیے بہت زیادہ کوششیں کیں۔

آپ ایک اسلامی دانشور تھے اور یہ چیز ان کے مقالات اور تقاریر میں نمایاں تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .