حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سری لنکا میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی تدفین پر عائد پابندی اٹھالی گئي ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے شدید عوامی احتجاج کے بعد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو تدفین کی اجازت دے دی ہے۔
اس بات کی یقین دہانی سری لنکن وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں مسلمان ارکان کی جانب سے لاشوں کی تدفین سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کی۔
گزشتہ سال سری لنکا حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ہلاک افراد کی لاشوں کو دفنانے پر پابندی لگاتے ہوئے انہیں جلانے کا حکم دیا تھا۔
سری لنکا کی حکومت کی جانب سے تدفین پر پابندی لگائے جانے کے بعد ناصرف مسلمان بلکہ دیگر مذاہب کے افراد کی جانب سے شدید احتجاج دیکھنے میں آیا تھا۔
اقوام متحدہ کی جانب سے بھی اس پابندی پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ اب اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ہم آج سری لنکا کی پارلیمان میں وزیراعظم مہندا راجاپاکسا کی اس یقین دہانی کا کہ مسلمانوں کو کورونا سے انتقال کر جانے والوں کی تدفین کی اجازت ہوگی خیر مقدم کرتے ہیں۔
![سری لنکا: کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی تدفین پر عائد پابندی ختم سری لنکا: کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی تدفین پر عائد پابندی ختم](https://media.hawzahnews.com/d/2021/02/12/4/1097418.jpg)
حوزہ/وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے شدید عوامی احتجاج کے بعد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو تدفین کی اجازت دے دی ہے۔
-
جنوبی کوریا کی تمام مساجد کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا
حوزہ/ جنوبی کوریا میں مسلمانوں کی انجمن نے خبر دی ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک اس ملک میں تمام مساجد کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
-
انڈونیشیا کے ایک شیعہ رہنماء انتقال کرگئے
حوزہ/ انڈونیشیا میں شیعہ رہنما، اہل بیت علیہم السلام کے پیروکار اور ادارہ ایجابی کے سرپرست جلال الدین رحمت انتقال فرما گئے ہیں
-
لندن میں مسجد کو نمازیوں کے لئے کھول دیا گیا
حوزہ/ مشرقی لندن کی سب سے بڑی مسجد کو کرونا وائرس کی وجہ سے دو ماہ بند رہنے کے بعد کھول دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ