۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مساجد کره جنوبی

حوزہ/ جنوبی کوریا میں مسلمانوں کی انجمن نے خبر دی ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک اس ملک میں تمام مساجد کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی کوریا میں مسلمانوں کی انجمن نے بتایا کہ ماہ فروری کے آخر تک اس ملک کی تمام مساجد اور نمازخانوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

اس انجمن (کہ جس کا مرکزی آفس جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ہے) نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ نمازیوں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مساجد اور نماز خانوں میں نماز پڑھنے والوں میں گزشتہ روز تک کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 44 بتائی گئی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .