۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مدرسه حج

حوزہ/ عالمی وباء کورونا وائرس یا کووڈ۔19 نے حج 2020 ء کو بیرونی شہریوں کے لئے ناممکن بنایا اور ایک سال بعد حج 2021 ء بھی اس وباء کے سبب کم از کم بیرونی بالخصوص ہندوستانی اور پاکستانی شہریوں کے لئے ممکن نظر نہیں آرہا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی وباء کورونا وائرس یا کووڈ۔19 نے حج 2020 ء کو بیرونی شہریوں کے لئے ناممکن بنایا اور ایک سال بعد حج 2021 ء بھی اس وباء کے سبب کم از کم بیرونی بالخصوص ہندوستانی اور پاکستانی شہریوں کے لئے ممکن نظر نہیں آرہا ہے ۔

اس کا بڑا سبب سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسوں میں اضافہ ہے ۔ سعودی حکومت نے تازہ کورونا صورتحال کے پیش نظر کئی احتیاطی اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ جن کے تحت حال ہی میں کئی ممالک سے آنے والے بیرونی شہریوں کے داخلے پر عارضی امتناع عائد گیا ہے ۔

بدقسمتی سے ان ملکوں میں ہندوستان اور پاکستان شامل ہیں ۔ دیگر ممالک میں مصر، لبنان، متحدہ عرب امارات، فرانس، ترکی، برطانیہ، امریکہ اور دیگر یوروپی و غیریورپی ممالک شامل ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .