حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریاض/ سعودی عرب نے 31مارچ 2021ء سے سلطنت کے تمام ائیرپورٹس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ملکوں کے سواء دیگر ممالک کو فلائٹ آپریشن کی اجازت ہوگی، جن ملکوں میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ ہوگا ان کے شہریوں کے کیس کی جانچ پڑتال ہوگی۔
سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ان ملکوں کے مسافروں کیلئے کوروناوائرس ایس اوپیز پر مکمل عمل لازمی ہوگا۔
سعودی حکومت کی قائم کمیٹیاں ان ممالک کے مسافروں کے کیسوں کی جانچ کے بعد فیصلہ کرنے کی پابند ہوں گی۔سعودی حکومت کے اس فیصلے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے حج وعمرہ کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
گزشتہ سال کورونا وائرس کی ابتداء کے بعد کئی ماہ سعودی عرب نے عمرہ کو معطل رکھا حتیٰ کہ حج 2020ء محدود عازمین کے ساتھ کیا گیا۔ اس تناظر میں یہ خبر خوش آئند ہے۔