۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مسجد توکیو پس از ۱۰ هفته بازگشایی شد

حوزہ/ کرونا وائرس کی وجہ سے ۱۰ ہفتوں سے بند مسجدو ٹوکیو کو نمازیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ اس مسجد میں گذشتہ روز کرونا وائرس سے بچاؤ کی انتہائی سخت حفاظتی تدابیر میں نماز جمعہ ادا کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کرونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ ۱۰ ہفتوں سے بند جامع مسجد کو جمعہ کے دن نماز جمعہ کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود نماز کے وقت کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ نمازیوں کے لیے ضروری تھا کہ وہ فیس ماسک کا استعمال کریں، ایک دوسرے سے سماجی فاصلے پر رہیں اور نماز کے لیے ڈسپویبل جائے نماز کا استعمال کریں۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ٹوکیو میں اس جامع مسجد کو بند کر دیا گیا تھا۔ کیونکہ جس علاقے میں یہ مسجد واقع ہے وہ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر تھا۔

یاد رہے کہ جاپان میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد ۴۳۳۴۱۷نفر ہے اور ان میں سے اب تک ۸۴۵۷ افراد کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .