۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
سری لنکا

حوزہ/وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے شدید عوامی احتجاج کے بعد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو تدفین کی اجازت دے دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سری لنکا میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی تدفین پر عائد پابندی اٹھالی گئي ہے۔  

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے شدید عوامی احتجاج کے بعد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو تدفین کی اجازت دے دی ہے۔

 اس بات کی یقین دہانی سری لنکن وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں مسلمان ارکان کی جانب سے لاشوں کی تدفین سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کی۔

گزشتہ سال سری لنکا حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ہلاک افراد کی لاشوں کو دفنانے پر پابندی لگاتے ہوئے انہیں جلانے کا حکم دیا تھا۔

سری لنکا کی حکومت کی جانب سے تدفین پر پابندی لگائے جانے کے بعد ناصرف مسلمان بلکہ دیگر مذاہب کے افراد کی جانب سے شدید احتجاج دیکھنے میں آیا تھا۔

اقوام متحدہ کی جانب سے بھی اس پابندی پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ اب اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ہم آج سری لنکا کی پارلیمان میں وزیراعظم مہندا راجاپاکسا کی اس یقین دہانی کا کہ مسلمانوں کو کورونا سے انتقال کر جانے والوں کی تدفین کی اجازت ہوگی خیر مقدم کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .