حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیا میں ایرانی کلچرل سنٹر کے سابق سربراہ ڈاکٹر حجت اللہ ابراہیمیان نے انڈونیشیا میں کربلا نامی ایک علاقہ کے عنوان سے ایک مقالہ لکھا ہے۔
انہوں نے اس مقالہ میں تحریر کیا ہے کہ انڈونیشیا آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑا اسلامی ملک ہے۔ اس کی آبادی 27 کروڑ ہے اور اس ملک کی کل آبادی میں 3/87 فیصد شافعی مذہب کے پیروکار مسلمان ہیں۔ اس بڑے اسلامی ملک کے لوگوں میں اہل بیت علیہم السلام سے محبت کے آثار نمایاں ہیں۔
اس ملک میں تقریبا 25 لاکھ شیعہ بھی ہیں جو انقلابِ اسلامی ایران کی برکتوں اور انڈونیشیا کے شیعہ رہنما ڈاکٹر جلال الدین رحمت کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔
اس ملک کے مختلف علاقوں میں محرم الحرام میں عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہاں کے لوگ قدیم زمانے سے اہل بیت علیہم السلام سے محبت کرتے ہیں۔