۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جلال الدین رحمت

 حوزہ / انڈونیشیا کے نامور دانشور ڈاکٹر جلال الدین رحمت کی رحلت پر آیت اللہ صافی گلپائیگانی کے دفتر نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیا کے جلیل القدر دانشور ڈاکٹر جلال الدین رحمت کی رحلت پر آیت اللہ صافی گلپائیگانی کے دفتر کی جانب سے تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

إنّا لله و إنّا إلیه راجعون

ممتاز دانشور، انڈونیشیا کی جلیل القدر شخصیت اور ولایت و امامت کے مدافع مرحوم ڈاکٹر جلال الدین (رحمۃ اللہ علیہ) کی رحلت پر دکھ اور افسوس ہوا۔

اس بلند مرتبہ شخصیت نے انڈونیشیا میں اہل بیت علیہم السلام کے نورانی مکتب کی ترویج اور فرزندان اسلام کی تربیت میں گزار دی۔ وہ عید غدیر اور حضرت بقیۃ اللہ الاعظم امام عصر( عج اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی میلاد کے موقع پر خصوصی اہتمام کیا کرتے تھے۔

مرحوم کی رحلت مسلمانوں اور بالخصوص انڈونیشیا کے شیعیان اہلبیت (علیھم السلام) کے لیے کبھی نہ پورا ہونے والا نقصان ہے۔ اس جلیل القدر دانشور کی رحلت پر انڈونیشیا کی حکومت، ملت مسلمان، شہر بانڈونگ کے شیعیان اہلبیت (علیھم السلام) اور مرحوم کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

خداوند عالم ان کی مغفرت کرے اور ان پر اپنی رحمت نازل کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اجر و ثواب عنایت فرمائے۔ ان کا مشن جاری و ساری رہے۔

 8 رجب المرجب ۱۴۴۲ ہجری

ایران، قم المقدسہ

دفتر آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی دام ظلہ العالی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .