۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
صافی و وحید

حوزہ/ حضرت آیت اللہ واحد خراسانی نے آیت اللہ صافی گلپائگانی کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور افسوس کا اظہار فرمایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ واحد خراسانی نے آیت اللہ صافی گلپائگانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا،آپ کے دفتر کی جانب سے شائع کردہ متن حسب ذیل ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون

آیت اللہ شیخ لطف اللہ صافی گلپائگانی کی وفات پر، آیت اللہ وحید خراسانی نے ایک ٹیلی فون کال کے ذریعہ اس عظیم الشان عالم کے گذر جانے پر ان کے معزز خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا، خدا وند متعال کی بارگاہ میں مرحوم کے علو درجات اور سیدالشہدا امام حسین علیہ السلام کی ہمنشینی کے لئے دعا فرمائی۔

آیت اللہ وحید خراسانی کے فرزندوں نے بھی مرحوم آیت اللہ صافی گلپائگانی کے گھر اور دفتر میں حاضری دی اور ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .