۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت الله صافی گلپایگانی

حوزہ / میں اپنی دینی اور انسانی ذمہ داری پر عمل کرتے ہوئے تمام حکومتوں، بین الاقوامی اداروں بالخصوص اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کو خبردار کرتا ہوں کہ افغانستان میں غیر انسانی اقدامات، بڑی تعداد میں مظلوم افغانیوں کی شہادت کے سانحات اور ہزاروں کی تعداد میں خواتین و مرد حضرات، بوڑھوں، جوانوں اور بچوں کے بے گھر ہونے کے دلخراش واقعات پر ردعمل دکھائیں تاکہ مظلوم افغانیوں پر ان حملوں کا راستہ روکا جا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ صافی گلپائگانی نے بیانیہ صادر کر کے افغانستان کی افسوسناک صورتحال پر خبردار کیا ہے۔ ان کے اس بیانیہ کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انّ ربّک لبالمرصاد

ان دنوں دنیا بہت وحشتناک اور افسوسناک واقعات کو دیکھ رہی ہے کہ جس کی وجہ سے بشریت کا ضمیر اور انسانوں کی پاک فطرت شرمندہ ہے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ ایک گروہ اپنے آپ کو انسان کہے لیکن اپنے جیسے انسانوں کے ساتھ ان تمام جرائم کا ارتکاب کرے!؟

دہشت گردوں کا ظلم اور درندگی ایک طرف اور دوسری طرف دنیا والوں، مختلف حکومتوں اور اپنے آپ کو انسانی حقوق کا حامی کہنے والے اداروں کی خاموشی انتہائی تعجب اور شرمندگی کا باعث ہے۔

ایک ایسے گروہ پر اعتماد کرنا کہ جس کی شیطنت اور قتل و غارتگری سب پر واضح ہے، بہت بڑا اشتباہ اور ناقابل جبران غلطی ہوگی۔

میں اپنی دینی اور انسانی ذمہ داری پر عمل کرتے ہوئے تمام حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں بالخصوص اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ اس وحشی پنے اور بڑی تعداد میں مظلوم افغانیوں کی شہادت کے سانحات اور ہزاروں کی تعداد میں عورتوں، مردوں، بوڑھوں، جوانوں اور بچوں کے بے گھر ہونے کے واقعات پر رد عمل کا اظہار کریں تاکہ مظلوم افغانیوں پر ان حملوں کا راستہ روکا جا سکے۔

یقینا آج ان واقعات پر دنیا کی خاموشی آئندہ ان کے لیے پشیمانی اور ندامت کا باعث بنے گی۔

و السلام علی من اتّبع الهدی

قم، ۳ ذی الحجه ۱۴۴۲ھ

لطف الله صافی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .