۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
آیت الله صافی گلپایگانی

حوزہ/ ان دہشت گردوں کی خشونت ، بربریت اور درندگی ایک طرف ؛ لیکن دوسری طرف دنیا والوں ، ، حکومتوں اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی خاموشی حیران کن اور شرمناک ہے!

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی نے افغانستان قندوز کی شیعہ جامع مسجد میں مومنین کی شہادت اور ان کے زخمی ہونے پر ایک تسلیتی پیغام جاری کیا ہے اور اس ظلم اور بربریت کی شدید مذمت کی ہے۔ جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انّ ربّک لبالمرصاد 

آج کل دنیا بہت ہی خوفناک اور افسوسناک واقعات کا مشاہدہ کر رہی ہے ، اور اس ظلم و بربریت  اور جرائم سے انسانیت کا ضمیر اور انسانوں کی پاکیزہ فطرت شرمندہ ہے ۔

کیاکسی گروہ کے لئے یہ  ممکن ہے کہ وہ خود کو انسان کہلوائے ، لیکن وہ (گروہ) انسانوں کے خلاف ہی ان تمام جرائم کا مرتکب بھی ہو ؟!

ان دہشت گردوں کی خشونت ، بربریت اور درندگی ایک طرف ؛ لیکن دوسری طرف دنیا والوں ، ، حکومتوں اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی خاموشی حیران کن اور شرمناک ہے!

کسی ایسے گروہ پر اعتماد کرنا ایک بہت بڑی اور ناقابل تلافی غلطی ہے کہ ماضی میں جس کا شرّ اور قتل و غارت پوری دنیا پر واضح ہے!

میں اپنی دینی اور انسانی ذمہ داری  کی بناء پر تمام حکومتوں ، بین الاقوامی اداروں  ، بالخصوص اقوام متحدہ ، اسلامی کانفرنس کی تنظیم (OIC)اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کو خبردار کرتا ہوں کہ اس ظلم و ستم ، درندگی ، افغانستان میں مظلوم لوگوں کی بڑی تعداد میں شہادت اور ہزاروں  کی تعداد میں عورتوں ، مردوں ، بچوں ، جوانوں اور  بوڑھوں  کے بے گھر ہونے  کے خلاف سنجیدگی سے رد عمل دکھائیں  ۔

یقیناً ان کی آج کی خاموشی مستقبل میں پچھتاوے اور ندامت کا سبب ہے ۔

و السلام علی من اتّبع الهدی

قم المقدسہ،  ۳  ذی الحجه سنہ ۱۴۴۲ ہجری

لطف الله صافی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .