۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
تصاویر/ دیدار ائمه جمعه استان همدان با آیت الله نوری همدانی

حوزہ/آیۃ اللہ نوری ہمدانی نے صہیونی قابضوں کے خلاف فلسطینی عوام کی جائز اور بہادرانہ مزاحمت کی حمایت میں ایک پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیۃ اللہ نوری ہمدانی نے اپنے ایک پیغام میں قابض صہیونیوں کے خلاف فلسطینی عوام کی جائز اور بہادرانہ مزاحمت و مقاومت کی حمایت کی ہے۔

اس پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

ان دنوں، دنیا ایسے واقعات کا مشاہدہ کررہی ہے جو ہر آزادی پسند انسانوں کے دلوں کو دکھ پہنچا رہے ہیں۔غزہ کے مظلوم عوام کو خون و خاک میں نہلانے والے غاصب اور طفل کش صہیونیوں کے مسلسل حملے دکھ اور افسوس کا باعث ہیں۔

بلاشبہ،خطے میں یہ خونی جرائم استکبار جہاں یعنی ظالم امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کی ہمراہی،کچھ عرب اوراسلامی ممالک کی مدد یا خاموشی سے رونما ہو رہے ہیں اور حقوق بشر اور بین الاقوامی اسمبلیوں کی مجرمانہ خاموشی نے اس جرم کی شدت میں مزید اضافہ کیا ہے۔

لہذا،اقوام عالم خاص طور پر مسلمانوں پرضروری ہے کہ وہ اپنی حکومتوں سے مطالبہ کریں تاکہ وہ میدان میں اتریں،فلسطینی مظلوم قوم کے حقوق کا دفاع کرتے ہوئے ان کے مستقبل کا فیصلہ انہی کے حوالے کریں اورجعلی اور قابض حکومت کے تسلسل کا خاتمہ کریں۔

آج،مسلمانوں پر ضروری ہے کہ وہ صہیونیوں کو تباہ کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں،اس میں کوئی شک نہیں کہ خداوند عالم کے وعدے پورے ہو جائیں گے(سَیعلَمُ الّذینَ ظَلَموا أَی مَنقَلَبٍ ینقَلِبونَ)اور رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان کے مطابق، عنقریب قدس شریف میں،جو کہ اسلامی دنیا کادھڑکتا دل ہے،نمازپڑھیں گے۔ان شاءاللہ!

میں ان ظالمانہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے تمام مسلمانوں،خاص طور پر اسلامی تنظیموں سے ان جرائموں سے متعلق واضح اور دو ٹوک ردعمل کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ مظلوم فلسطینی عوام کی مدد کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔

قم المقدسہ
8شوال المعظم 1442
حسین نوری ہمدانی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .