۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
آخرین تحولات در فلسطین اشغالی

حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کی طلباء اور علماء کرام پر مشتمل انجمنوں نےصہیونی حکومت کےغیر قانونی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک بار حقوق بشر اور بین الاقوامی اسمبلیوں کو معصوم بچوں کی لاشوں کو دیکھنے اور ان کے حقوق کی خلاف ورزی سے باز رہنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی دینی طلباء اور علماء انجمنوں نےحماس اور مزاحمت کے تمام گروپوں کی مکمل حمایت کے اعلان میں ایک بیان جاری کیا ہے جس کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے۔

"وَقالَتِ الْیَهُودُ یَدُاللَّهِ مَغْلُولَةٌ غُلَّتْ أَیْدیهِمْ وَلُعِنُوا بِماقالُوا بَلْ یَدَاہُ مَبْسُوطَتَانِ یُنفِقُ کَیْفَ یَشَاءُ وَلَیَزِیدَنَّ کَثِیرًا مِنْھُمْ مَا اٴُنزِلَ إِلَیْکَ مِنْ رَبِّکَ طُغْیَانًا وَکُفْرًا وَاٴَلْقَیْنَا بَیْنَھُمْ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَةِ کُلَّمَا اٴَوْقَدُوا نَارًا لِلْحَرْبِ اٴَطْفَاٴَھَا اللهُ وَیَسْعَوْنَ فِی الْاٴَرْضِ فَسَادًا وَاللهُ لاَیُحِبُّ الْمُفْسِدِینَ."
ترجمہ:اور یہودی کہتے ہیں کہ خدا کا ہاتھ تو زنجیرسے بندھا ہواہے ۔ انہی کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور وہ اس بات کی وجہ سے رحمت ِ الہٰی سے دور ہیں جب کہ اس(کی قدرت) کے دونوں ہاتھ کھلے ہیں وہ جس طرح سے چاہئے(بخشتا اور)خرچ کرتا ہے اور یہ آیات جو تجھ پر تیرے پروردگار کی نازل ہوئی ہیں ان میں سے بہت سوں کے طغیان اورکفر کو بڑھادیتی ہیں اور ان کے درمیان ہم نے قیامت تک کے لئے دشمنی اور عداوت ڈال دی ہے او رجب بھی انہوں نے جنگ کی آگ روشن کی خدا نے اسے خاموش کردیا اور وہ زمین میں فساد کے لئے کوشاں رہتے ہیں اور خدا فساد کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا۔مائدہ آیۃ 64

حالیہ دنوں بے پناہ اور مظلوم فلسطینی عوام پر صہیونیوں کے پاگل پن اور درندہ صفت دن رات کے حملوں میں شدت سے اضافہ ہوا ہے اور نیتن یاہو کی درندہ صفت نے تمام درندہ صفت جانوروں کو شرمندہ کیا ہے۔ہمیں الہی وعدوں پر ایمان ہے، کیونکہ فلسطینی عوام،مرد میدان،جہاد اور شہادت کے جذبے سے سرشار عوام ہیں۔

ان شاء اللہ!خدا کے فتح و نصرت کے زیر سایہ،محاصرے کے تیسرے دور میں فلسطینی تیار کردہ میزائل اور ڈروں طیاروں نے جنگ کے نقشے کو یکسر تبدیل کردیا ہے اور مقبوضہ فلسطین سے تل ایپ کی جانب داغے گئے میزائل سے ڈرپوک یہودیوں کی چیخیں نکل گئیں ہیں اور امام خامنہ ای کے بصیرت افروز پیغامات اور شہید قدس سردار قاسم سلیمانی کی شہادت سے عبرت لینے اور ان حملوں کو جاری رکھتے ہوئے مسلمانوں کے قبلہ اول اور دیگر علاقوں سے قابض صہیونیوں کو بے دخل کریں گے۔

حوزہ علمیہ قم کی طلباء اور علماء کرام پر مشتمل انجمنیں، صہیونی حکومت کےغیر قانونی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے ایک بار حقوق بشر اور بین الاقوامی اسمبلیوں کو معصوم بچوں کی لاشوں کو دیکھنے اور ان کے حقوق کی خلاف ورزی سے باز رہنے کا مطالبہ کرتی ہیں۔

امت واحدہ قرآنی،خطے میں سازش کار،رجعت پسند اور غاصب اسرائیلی حکومت کے حامی اور تعلقات کو معمول پر لانے والے سربراہان کو انتباہ کرتے ہوئے اعلان کرتی ہے کہ وہ دنیائے اسلام کی طرف سے سخت انتقام اورصہیونیزم کی شہ رگ حیات کو کاٹے جانے کا انتظار کریں۔

انجمن طلباء حوزہ علمیہ قم 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .