۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں فلسطینی مجاہدین کا قاسم میزائل لانچ

حوزہ/ جہاد اسلامی فلسطین تحریک کی عسکری ونگ سرایاالقدس کے ترجمان نے شہد سلیمانی کی یاد میں قاسم نامی ایک نئے میزائل لانچ کرنے کا اعلان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین تحریک کی عسکری ونگ سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ نے شہد سلیمانی کی یاد میں قاسم کے نام سے ایک نئے میزائل کی رونمائی کا اعلان کیا، رپورٹ کے مطابق سرایاالقدس کے ترجمان نے زور دے کر کہاکہ یہ نیا اور جدید میزائل صہیونی حکومت کے ساتھ" سورڈ آف القدس "جنگ کے دوران استعمال کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ میزائل اسرائیلی ٹھکانوں  پر ہونے والےکل کے حملوں میں استعمال ہوا تھا، ابو حمزہ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ قاسم میزائل کی مار تل ابیب ، اشدود ، عسقلان، سدیروت اور مقبوضہ فلسطینی شہروں تک پہنچ جائے گی،واضح کیاکہ ہمارے پاس ابھی بھی بہت سارے حیرت انگیز چیزیں ہیں جو دشمن کو حیران کردیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بیوقوف نیتن یاہو اور اس کے بیوقوف آرمی کمانڈر کو کہتے ہیں کہ ہم آپ کی زمینی فوج کے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کے منتظر ہیں تاکہ آپ کو اپنا کچھ غم و غصہ دکھائیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے "قاسم" میزائل کے استعمال کا خیرمقدم کیا ، جسے ایران کی سپاہ پاسدران  کی قدس فورس کے کمانڈر "جنرل قاسم سلیمانی" کی یاد میں اور ان کے نام پر لانچ کیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .