۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
صفحه مجازی حسن رحیم پور ازغدی

حوزہ/اسلحہ مردوں کی زینت اور مظلوموں کے دفاع کیلئے واجب ہے، میں نہ ہٹلر کی طرح جنگ طلب ہوں اور نہ ہی گاندھی کی طرح جنگ گریز ہوں۔ میں علی علیہ السلام کا شیعہ ہوں۔ستمگروں کے ساتھ جنگ اور دنیا کے ساتھ صلح چاہتا ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فلسطینیوں کی صہیونیوں کے خلاف مقاومت کی محاذ آرائی کے موقع پر، ایرانی معروف سیاسی،ثقافتی اور عالمی صورتحال پر تجزیہ کرنے والے استاد حسن پور ازغدی نےاپنے سوشل میڈیا کے آفیشل پیج پر لکھا ہے:

"جب جنوبی لبنان کے دفاع کیلئے سید موسی صدر نے مسلح افواج کا دستہ تشکیل دیا تو ان سے پوچھا گیا کہ کیوں آپ نے مسلح جہادی گروہ (امل، لبنانی مزاحمتی فوج) کو تشکیل دیا اور اسلحہ اٹھایا ہے؟"

تو انہوں نے جواباً کہا کہ اسلحہ مردوں کی زینت اور مظلوموں کے دفاع کیلئے واجب ہے اور نہ میں ہٹلر کی طرح جنگ طلب ہوں اور نہ ہی گاندھی کی طرح جنگ گریز ہوں۔میں علی علیہ السلام کا شیعہ ہوں۔ستمگروں کے ساتھ جنگ اور دنیا کے ساتھ صلح چاہتا ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .