۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
اسرائیل کا غزہ پر ایک بار پھر فضائی حملے

حوزہ/ مقامی فلسطینی ذرائع نے غزہ پٹی کے جنوبی اور شمال مغربی خطے میں اسرائیلی جنگی طیاروں کے اہم ٹھکانوں پر حملوں کی اطلاع دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مقامی فلسطینی ذرائع نے اتوار کی صبح جنوبی غزہ میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے حملوں کی اطلاع دی۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کی ایک رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی جنگی طیاروں نے علاقے میں اسلامی مزاحمتی محاذ کی پوزیشن کو نشانہ بنایا۔ اس کے فورا بعد ہی ، عرب میڈیا نے شمالی غزہ پٹی پر میزائل حملے کی اطلاع دی۔

فلسطین کی خبر رساں ایجنسی شہاب نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوجی طیارے نے غزہ شہر کے شمال مغرب میں ایک شپنگ سائٹ پر دو میزائل داغے۔

فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی آواز بہت زوردار تھی جس سے پوری غزہ پٹی ہل گئی جبکہ دھماکے کے وقت پورے علاقے میں روشنی بکھر گئی تھی۔

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں ایک شخص کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں ، جبکہ شہدا کی تعداد میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ اس سے قبل رات گئے ہی اسرائیلی جنگی طیاروں نے فلسطینی کھیتوں کو نشانہ بنایا تھا۔

اسرائیلی فوج نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ، جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ سے ایک آتش گیر غبارے بھیجے جانے کے جواب میں حماس کے ہتھیاروں کی ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا تھا ، اور اسرائیلی فوج غزہ سے ہر خطرہ کا جواب دے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .