۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
فلسطین

حوزہ/ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر فضائی حملہ کیا جس کا فلسطینیوں نے بھرپور جواب دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے غزہ پٹی پر فضائی حملہ کیا جس کا فلسطینیوں نے بھرپور جواب دیا۔

ایرانی پریس رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے آج صبح غزہ کی پٹی کے بعض علاقوں پر بمباری کی، جس کا فلسطینیوں نے بھرپور جواب دیا۔

اسرائیلی حملوں کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے غزہ کے اطراف کی بستیوں پر متعدد راکٹ فائر کیے، جس کے بعد سائرن بج گئے۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے گزشتہ برسوں کی جنگوں کے دوران حاصل کیے گئے تجربات اور تکنیکوں کو استعمال کرتے ہوئے راکٹ، میزائل اور ڈرون ٹیکنالوجی میں تیزی سے پیش رفت کی ہے۔

مئی 2021 میں، صیہونی حکام کی طرف سے جنگ بندی پر مجبور ہونے پر غزہ اور مسجد الاقصی پر اسرائیلی حکومت کے حملوں کے جواب میں مزاحمتی فورسز نے تل ابیب سمیت درجنوں صہیونی شہروں اور قصبوں کو 4,000 راکٹوں اور میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .