۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
چاقو

حوزہ/ کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ دیر قبل "شمسی پور" یونیورسٹی کے سامنے نیو تہران کے علاقے میں ایک عالم دین پر غنڈوں نے چاقو سے حملہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ دیر قبل "شمسی پور" یونیورسٹی کے سامنے نیو تہران کے علاقے میں ایک عالم دین پر غنڈوں نے چاقو سے حملہ کیا اور شدید زخمی کر دیا تھا۔

اس عالم دین کو، جس کی عمر 37 سال بتائی جا رہی ہے، علاج کے لیے اسپتال امام حسین (ع) لے جایا گیا، بتایا جا رہا ہے کہ فی الحال اس عالم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا اور ابھی تک فرار ہے، پولیس اہلکار حملہ آور کی گرفتاری کے لیے کوشاں ہیں۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .