۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
گوئر

حوزہ/ اسرائیل کے وزیر برائے قومی سلامتی نے دھمکی دی ہے کہ اگر وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فلسطینیوں کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل نہ کی تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے وزیر برائے قومی سلامتی ایتامر بن گویر نے فلسطینیوں کے بارے میں نیتن یاہو کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کا مقابلہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

اس کے علاوہ گوئیر نے نیتن یاہو پر مغربی کنارے کے الخان الاحمر علاقے کو خالی کرانے میں تاخیر پر تنقید کی۔سخت دائیں بازو کے صہیونی وزیر نے دھمکی دی کہ اگر آئندہ آٹھ ماہ میں ان مسائل پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔

اسرائیل کے وزیر برائے قومی سلامتی نے فلسطینیوں کے گھروں پر قبضے، مشرقی بیت المقدس میں ان کے گھروں کو مسمار کرنے اور صیہونی شہریوں کو مسلح کرنے جیسے مسائل پر نیتن یاہو حکومت پر دباؤ ڈالنے کی بات بھی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .