۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
تکریم شہداء کانفرنس گلگت

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم گلگت پاکستان شعبہ خواتین کی رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم کے زیر انتظام گلگت میں تکریم شہداء کانفرنس منعقد ہوئی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم گلگت پاکستان شعبہ خواتین کی رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم کے زیر انتظام گلگت میں تکریم شہداء کانفرنس منعقد ہوئی۔

بیداری میں ملت کی نجات ہے، محترمہ سائرہ ابراہیم

تکریم شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ سازشوں سے کو سمجھنا اور ان کو ناکام بنانے کے لئے راہ حل تلاش کرنے اور دشمن کی چالوں سے باخبر رہنے کو بیداری کہتے ہیں۔

بیداری میں ملت کی نجات ہے، محترمہ سائرہ ابراہیم

انہوں نے کہا کہ بیداری اور آگاہی میں ہی ملت کی نجات ہے۔ وحدت رکن دین ہے اور وحدت کے ذریعے ہی شہداء کے خون سے وفاداری ممکن ہے۔

محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ ملت کی نجات اسی میں ہے کہ ہم اپنے بچوں کی بہترین تربیت کریں اور آپسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر شہداء سے عہد کریں کہ اے راہ حق کے شہیدو ہم آپ کی راہ پر گامزن ہیں۔

بیداری میں ملت کی نجات ہے، محترمہ سائرہ ابراہیم

انہوں نے فلسطین، یمن اور سعودی عرب میں مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کا یہ سلسلہ ملت کے قیام سے ہی رک جائے گا۔

تکریم شہداء کانفرنس سے سابقہ رکن یوتھ کمیٹی محترمہ رباب نے خطاب کیا اور کانفرنس میں شریک بچیوں نے ترانہ شہادت پیش کیا۔

بیداری میں ملت کی نجات ہے، محترمہ سائرہ ابراہیم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .