۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
محترمہ سائرہ ابراہیم

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، انہوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ محب وطن لیڈر پر قاتلانہ حملہ ہماری ملکی بقا اور سلامتی پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کے عمران خان ایک محب وطن لیڈر ہے جو اصولوں کی جنگ لڑ رہا ہے، عوام حقیقی آزادی اور خود مختاری کے لئے پہلے سے زیادہ عمران خان کا ساتھ دے گی اور دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی رہنما نے کہا کے امریکی غلامی کسی صورت منظور نہیں عمران خان نے ملک کے بچے بچے کو شعور دیا ہے اور اب اس قافلے کو کسی سازش یا بزدلانہ وار سے نہیں روکا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کے اب پاکستانی عوام اندھیروں سے نکل چکی ہے اور وہ اب سمجھ چکی ہے کس طرح پاکستان کی عوام کو چند چوروں نے غلام بنا رکھا تھا انبشاءاللہُ بہت جلد وہ چور اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔

محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ اس طرح کی گھٹیا حرکتوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کے مخالفین کتنے کمزور ہو چکے ہیں اور اس طرح کی حرکتوں سے حقیقی آزادی کے بیانئیے کو نہیں بدلا جا سکتا عمران خان اور دیگر تمام زخمی ساتھیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .