۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
سائرہ ابراہیم 

حوزہ/ قدرتی آفات ہم سب کیلئے ایک امتحان ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس آزمائش میں کامیاب وسرخرو کرے۔جس طرح ہمارے مومن بھائیوں نے متاثرین کی مدد کی ہے وہ قابل تحسین ہے اور ہمیں امید ہے وہ آئندہ بھی اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گلگت/مجلس وحدت مسلمین مصیبت زدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔پورے ملک میں مجلس کے کارکنان اور رہنما سیلاب متاثرین کی خدمت میں نصروف عمل ہیں۔معاشرے کی ترقی اور تکامل کیلئے مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنے نگر کے دورے میں کیا۔وہ گزشتہ دنوں نگر میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی سامان کی تقسیم کے موقع پر ہمراہ تھیں۔

اس دورے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازٕی معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان الیاس صدیقی اور المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کے کارکنان بھی موجود تھے۔شعبہ خواتین کی سرگرم رہنماؤں نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے بحالی کیلئے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر متاثرین نے ان رہنماؤں کو اپنی تکلیف اور مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات ہم سب کیلئے ایک امتحان ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس آزمائش میں کامیاب وسرخرو کرے۔جس طرح ہمارے مومن بھائیوں نے متاثرین کی مدد کی ہے وہ قابل تحسین ہے اور ہمیں امید ہے وہ آئندہ بھی اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .