۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
اسلامی تحریک

حوزه/ حجت الاسلام سید محمد عباس رضوی صوبائی صدر اسلامی تحریک گلگت بلتستان کی قیادت میں اسلامی تحریک کے رہنماوں نے شگر میں گزشة دنوں سیلاب سے علاقے کا دورہ کیا

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجة الاسلام سید محمد عباس رضوی صوبائی صدر اسلامی تحریک گلگت بلتستان کی قیادت میں اسلامی تحریک کے رہنماوں نے شگر میں گزشة دنوں سیلاب سے علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین سیلاب کے مسائل کا جائزہ لیا اور انکی دلجوئی کی.

یاد رہیں گلگت بلتستان میں گذشته ہفتے طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، دو افراد جاں بحق، درجنوں مکانات کو شدید نقصان پہنچا، کھڑی فصلیں تباہ اور مال مویشی ہلاک ہو گئے۔ لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں جگہ جگہ سے بلاک ہو گئیں۔ بجلی اور کمیونیکیشن کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے، سینکڑوں سیاح پھنس گئے۔ طوفانی بارشوں نے بلتستان میں تباہی مچا دی۔ لینڈ سلائیڈنگ سے کئی سڑکیں تباہ ہو گئیں۔ بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی شگر میں ہوئی ہے جہاں سیلاب کی زد میں آکر باپ بیٹا جاں بحق جبکہ درجنوں مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .