۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
سکردو میں اسلامی تحریک کے رہنماوں کا اہم اجلاس، صدر متحدہ علماء فورم جی بی کی خصوصی شرکت

حوزہ/ اجلاس میں اسلامی تحریک کی فعالیت اور تنظیم سازی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آنے والے اتوار کو بلتستان لیول پر اسلامی تحریک کی جنرل میٹنگ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سکردو آفس میں اسلامی تحریک بلتستان کے رہنماوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اسلامی تحریک کی فعالیت اور تنظیم سازی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آنے والے اتوار کو بلتستان لیول پر اسلامی تحریک کی جنرل میٹنگ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں صدر متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد شبیر صابری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اسلامی تحریک کھرمنگ کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید اکبر شاہ رضوی، فرزند شہید حسن ترابی احمد ترابی ایڈوکیٹ اور اسلامی تحریک روندو کے مظاہر کاظمی سمیت دیگر رہنماوں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .