۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
سعودی

حوزہ/ سعودی فوجیوں نے القطیف اور العوامیہ پر چھاپہ مار کر متعدد شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کے مطابق سعودی فوجی بکتر بند گاڑیوں میں ملک کے شیعہ علاقوں العوامیہ اور القطیف میں داخل ہوئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی فوجیوں نے کم از کم دس شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے اور وہ ان کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتا رہے ہیں۔

عدالتی احکامات اور وارنٹ کے بغیر کی گئی گرفتاریوں کا مقصد ملک کی شیعہ آبادی کو خوفزدہ کرنا ہے، جو ایک طویل عرصے سے اپنے سماجی، معاشی، سیاسی اور مذہبی حقوق کے لیے پرامن طریقے سے احتجاج کر رہے ہیں۔

تیل کی دولت سے مالا مال شیعہ خطے کے عوام کے جائز سماجی، اقتصادی، سیاسی اور مذہبی مطالبات کو پورا کرنے کے بجائے سعودی حکومت فوجی طاقت کا استعمال کرکے ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .