۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
سعودی

حوزہ/ معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے ایک سرکلر کے ذریعے میڈیا میں رمضان المبارک کی نمازوں کی نشریات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے اطلاع دی کہ میڈیا میں رمضان المبارک کی نمازوں کی نشریات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی امور کے وزیر "عبداللطیف آل الشیخ" نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے موقع پر 10 نکاتی حکم جاری کیا ہے۔

اس حکم کے مطابق نماز کے دوران امام اور نمازیوں کی ویڈیو بنانا اور اسے براہ راست میڈیا میں نشر کرنا منع ہے۔

اسی طرح سعودی حکومت نے مساجد کے ذمہ داران کے لئے بھی حکم جاری کیا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار وغیرہ کے لئے رقوم جمع کرنے پرپباندی عاید کر دی ہے، صرف امام مسجد اور موذن کو حق کا بھی حکم جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران کورونا کے سبب سعودی عرب نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور حج کے ایام پر پابندیاں عائد کی تھیں جنہیں گزشتہ سال سے بتدریج ہٹا دیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .