۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
سعودی

حوزہ/ ، انسانی حقوق کی تنظیم ڈان نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی شہریوں کی سزائے موت کے معاملے میں ان کے حکم کے مطابق پر عمل کرنے والے 10 ججوں کے خلاف ہی مقدمہ چلانے اور انہیں پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انسانی حقوق کی تنظیم ڈان نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی شہریوں کی سزائے موت کے معاملے میں ان کے حکم کے مطابق پر عمل کرنے والے 10 ججوں کے خلاف ہی مقدمہ چلانے اور انہیں پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈان کی خبر کے مطابق، سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی درخواست پر 10 سابق ججوں کو "سنگین غداری" کے جرم میں سزائے موت دینے کی درخواست کی۔

المیادین چینل کی خبر کے مطابق، ریاض میں خصوصی فوجداری عدالت، جو کہ سعودی عرب میں دہشت گردی کے مقدمات سے نمٹتی ہے، اس نے 16 فروری 2023 کو اس معاملے پر اپنے پہلے خفیہ اجلاس میں بڑی تعداد میں لوگوں پر غداری کا الزام عائد کیا۔

ڈان تنظیم کے خلیج فارس کے ڈائریکٹر عبداللہ العواد نے کہا کہ ان ججوں کے خلاف خوفناک الزامات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے کئی ججوں نے سعودی ولی عہد کی درخواست پر سعودی شہریوں کے سلسلے میں کئی سخت سزائیں سنائی ہیں اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .