۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
یمن

حوزہ/ یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کے صوبہ صعدہ پر سعودی اتحاد کے حملے میں 6 یمنی شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے صوبہ صعدہ پر سعودی اتحاد کے حملے میں 6 یمنی شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

یمن کے صوبے صعدہ میں الرقہ نامی علاقے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے جب کہ سعودی اتحاد کی جارحیت نے مغربی صوبے الحدیدہ پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 151 فضائی حملے کیے گئے۔

یمن کی انسانی حقوق کی تنظیم عین الانسانیہ کا کہنا ہے کہ حملہ آور سعودی اتحاد یمن کے صوبے صعدہ میں مسلسل حملے کر رہا ہے۔ اس تنظیم کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں عالمی اداروں اور ان میں سرفہرست امریکہ کی خاموشی قابل مذمت ہے۔

سعودی عرب نے مارچ 2015 سے امریکہ اور کئی دوسرے ممالک کی حمایت سے یمن پر جارحیت شروع کر رکھی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .