حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے شدا پر سعودی عرب کی جارح فوج کے حملے میں 6 یمنی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
یمنی خبر رساں ایجنسی المسیره نے کہا کہ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک سعودی عرب کے وسیع اور مجرمانہ حملوں میں 2227 یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی خاموشی ہی سبب بنی ہے کہ یمن کے صعدہ صوبے کے سرحدی علاقوں میں میزائل اور توپ کے حملوں اور عام شہریوں کو براہ راست نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔