۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
الشيخ دعموش

حوزہ/ حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹیو کونسل کے نائب سربراہ نے کہا کہ انسانیت کا دعویٰ کرنے والے مغرب کا شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے ساتھ تعامل سے اصلی چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب سربراہ شیخ علی دعموش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسانیت کا دعویٰ کرنے والے مغرب نے شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے ساتھ اپنے تعامل کے ذریعے تمام اخلاقی اور انسانی اقدار سے دور اپنا اصلی چہرہ دکھایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، انگلینڈ اور فرانس جیسے عالمی استکباری قوتوں نے مغربی ممالک کی طرف سے فراہم کی جانے والی انسانی امداد سے شام کو محروم رکھا۔

حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب سربراہ نے مزید کہا کہ بڑے پیمانے پر زلزلہ کی تباہیوں کے بعد شامی قوم کی مشکلات کے ساتھ مغرب کا تعامل اور ملبے تلے دبی خواتین اور بچوں کو نظر انداز کرنا انسانیت کا دعویٰ کرنے والے مغربی ممالک کے جھوٹ اور منافقت کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔

شیخ علی دعموش نے کہا کہ عالمی سطح پر امریکی حکومت سب سے بڑی دھوکے باز اور انسان دشمن حکومت سمجھی جاتی ہے، کیونکہ وہ اقوام عالم کو محاصروں اور غیر انسانی پابندیوں کے ذریعے مارنے اور اپنی پالیسیوں کو مسلط کرنے کی کوشش کرتی ہے اور ان غیر انسانی کاموں کو شام، لبنان، ایران، یمن اور دیگر ممالک میں انجام دے رہی ہے۔

شیخ دعموش نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو شام کے خلاف ناکہ بندی اور پابندیاں ختم کرنی چاہئیں اور قیصر کے قانون کی تمام شقوں کو منسوخ کرنا چاہیئے، کیونکہ اس قانون کا شامی قوم کے قتل میں کردار ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .