۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامه ساجد علی نقوی

حوزه/ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل ترین وقت میں پاکستانی عوام اپنے دکھی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے گزشتہ روز شام اور ترکیہ میں آنے والے زلزلے، ہزاروں اموات اور بھاری مالی نقصان پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برادر اسلامی ممالک میں آنے والی قدرتی آفت اور اس اس کے نتیجے میں ہونے والے بھاری جانی و مالی نقصان پر غمزدہ ہیں، پاکستانی عوام کی جانب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

برادر اسلامی ممالک ترکیہ اور شام کی عوام کے نام تعزیتی پیغام میں قائد ملت جعفریہ نے برادر اسلامی ممالک بالخصوص عوام، متاثرہ خاندانوں اور حکومتوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ممالک میں آنے والی تباہی سے تمام پاکستانی رنجیدہ اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ دکھ کی اس گھڑی میں برادر اسلامی ممالک کے ساتھ شریک ہیں اور اس مشکل ترین وقت میں پاکستانی عوام اپنے دکھی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

علامہ سید ساجد نقوی نے اس قدرتی آفت میں جاں بحق افراد کےلئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .