۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
نجف اشرف میں مسابقہ ’’ حسن خطابت‘‘ کے عنوان سے چوتھا سالانہ پروگرام منعقد 

حوزہ/ نجف اشرف عراق میں ’’مسابقہ حسن خطابت ‘‘پروگرام کے چوتھے دور میں ہندوستان و دیگر ممالک کے علماء و خطباء نے شرکت کی ۔ اس پروگرام میں ہندوستان کی عظیم درسگاہ جامعۂ ناظمیہ ،لکھنؤ سے تعلق رکھنے والے طلاب نے بھی شرکت کی جس میں انہوں نے پہلا دوسرا اور تیسرا نعام حاصل کیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نجف/ ولادت حضرت امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت سے نجف اشرف عراق میں اایک"مسابقہ حسن خطابت" کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جسکا آغاز جناب علی حسین کی تلاوت کلام سے ہوا۔ نقیب ممبر کے فرائض جناب سید اظہر علی نقوی نے کیا۔ اور مسابقہ کے ججز کے فرائض حجۃ الاسلام و المسلمین سید نسیم عباس نقوی، حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ نور محمد ثالثی، حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ بلال حسین نجفی، حجۃ الاسلام و المسلمین سید کاشف رضا نقوی نے انجام دیا ۔ استقبالیہ تقریب میں جناب وقار حسین شیرازی، جناب حشمت رضا معصومی، جناب حافظ جاوید عباس نقوی، جناب آصف معصومی، جناب ثقلین علی، جناب راشد حسین، جناب ارتضی حیدر، جناب جاوید حسین، جناب سید حماد کاظمی موجود رہے ۔

نجف اشرف عراق میں ’’مسابقہ حسن خطابت ‘‘پروگرام کے چوتھے دور میں ہندوستان و دیگر ممالک کے علماء و خطباء نے شرکت کی ۔ اس پروگرام میں ہندوستان کی عظیم درسگاہ جامعۂ ناظمیہ ،لکھنؤ سے تعلق رکھنے والے طلاب نے بھی شرکت کی جس میں انہوں نے پہلا دوسرا اور تیسرا نعام حاصل کیا ۔

حجۃ الاسلام و المسلمین نسیم عباس نقوی کے دست مبارک سے مولانا مرزا عباس حیدر کو پہلا انعام’’ لیپ ٹاپ‘‘، مولانا نور محمد ثالثی کے دست مبارک سے مولانا محمد کاظمی کو دوسرا انعام ’’تفسیر برہان‘‘، مولانا اصغر علی نقوی صاحب کے دست مبارک سے مولانا عباس علی کو تیسرا انعام ’’موسوعۂ امیر المومنین‘‘ انعام سے سرفراز گیا کیا۔

جامعہ ناظمیہ کے ان ہونہار طلاب نے انعام حاصل کرکے جامعۂ ناظمیہ کا نام روشن کیا۔ انعام دینے کے بعد علما و ذاکرین و دیگر معززین نے ان ہونہار طلبہ کے روشن مستقبل کی دعا کیا۔عالمی شہرت یافتہ نوحہ خوان جناب فرحان علی وارث کے کلام سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

نجف اشرف میں مسابقہ ’’ حسن خطابت‘‘ کے عنوان سے چوتھا سالانہ پروگرام منعقد 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .