۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا سید کلب جواد نقوی

حوزہ/حجۃ الاسلام مولانا ابن حیدر ایک عالم باعمل ،بہترین استاد،واعظ ، انتہائی خلیق اور متین شخصیت کے حامل تھے ۔انہوں نے ایک عرصے تک جامعہ ناظمیہ لکھنؤ میں درس و تدریس کے فرائض انجام دیے ۔ان کے شاگردوں کی ایک طولانی فہرست ہے جو ہندوستان بھر میں تبلیغ دین میں مصروف ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام عالی جناب مولانا ابن حیدر کے انتقال پرملال کے موقع پر مجلس علماء ہند کے اراکین نے اظہار رنج و غم کرتے ہوئے مولانا مرحوم کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی اور ان کے خدمات کو ناقابل فراموش قراردیا۔

مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے اس غمناک موقع پر مولانا مرحوم کے خانوادے کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے کہاکہ حجۃ الاسلام مولانا ابن حیدر ایک عالم باعمل ،بہترین استاد،واعظ ، انتہائی خلیق اور متین شخصیت کے حامل تھے ۔انہوں نے ایک عرصے تک جامعہ ناظمیہ لکھنؤ میں درس و تدریس کے فرائض انجام دیے ۔ان کے شاگردوں کی ایک طولانی فہرست ہے جو ہندوستان بھر میں تبلیغ دین میں مصروف ہیں۔مولانا مرحوم منبر کے ذریعہ بھی خدمت دین انجام دیا کرتے تھے ۔ان کا بیان نہایت عالمانہ ،زبان سلیس اور انداز گفتگو خالص لکھنوی تھا۔مولانا مرحوم کے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتاہے خاص طور پر ان کے حوزوی خدمات اور فکری نقوش جو اظہر من الشمس ہیں،ہمیشہ ان کے شاگردوں کے دل و دماغ میں زندہ رہیں گے ۔

مولانا سید کلب جواد نقوی نے مولانا مرحوم کے پسماندگان ،متعلقین جامعہ ناظمیہ لکھنؤ،ان کے چاہنے والوں ،بالخصوص ان کے شاگردوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .