۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا شیخ ابن علی

حوزہ/ وہ ایک کہنہ مشق تجربہ کار معلّم تھے۔متعدد حوزات علمیہ میں تدریس کے فرائض انجام دئے ہیں سیکڑوں کی تعداد میں ان کے شاگرد دنیا کے گوشے گوشے میں علم و ادب کی روشنی پھیلار ہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرحوم نجم الواعظین مولانا شیخ ابن علی واعظ نے بحیثیت  ایک کامیاب واعظ و مبلغ کے عظیم دینی و مذہبی خدمات انجام دی ہیں۔وہ ایک کہنہ مشق تجربہ کار معلّم تھے۔متعدد حوزات علمیہ میں تدریس کے فرائض انجام دئے ہیں سیکڑوں کی تعداد میں ان کے شاگرد دنیا کے گوشے گوشے میں علم و ادب کی روشنی پھیلار ہے ہیں۔

مولانا ابن حسن املوی واعظ نے مولانا شیخ ابن علی واعظ کے خبر ارتحال پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ادارہ عالیہ مدرسۃ الواعظین لکھنؤ میں رئیس الواعظین مولانا سید کرار حسین محمد آبادی اعلی اللہ مقامہ کے ہمدرس ساتھی تھے،افسوس آسمان تعلیم و تبلیغ کا تابناک ستارہ غروب ہو گیا۔ 

ان مختصر الفاظ کے ساتھ ہم مرحوم کے انتقال پر ملال پر ان کے جملہ پسماندگان ،مدارس دینیہ کے طلباء و اساتذہ،علماء و مراجع کرام بالخصوص حضرت امام زمامہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت ادا کرتے ہیں، اور دعا کرتے ہیں کہ پروردگار عالم مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند درجات عنایت فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل مرحمت فرمائے ۔آمین۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .