۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ابن علی واعظ

حوزہ/ مدیر و مدبر، مفکر و متفکر، استاذ الاساتذہ، استاذ الشعراء، نجم الواعظین، شاعر اردو و فارسی و عربی، ماہر ادبیات اردو و فارسی و عربی، عالم تاریخ، کلام و فلسفہ، رجال و تفسیر، فقہ و اصول عالی جناب مولانا ابن علی، واعظ سابق پرنسپل تنظیم المکاتب لکھنؤ کا  کا آج دہلی کے اسپتال میں انتقال ہو گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر و مدبر، مفکر و متفکر، استاذ الاساتذہ، استاذ الشعراء، نجم الواعظین، شاعر اردو و فارسی و عربی، ماہر ادبیات اردو و فارسی و عربی، عالم تاریخ، کلام و فلسفہ، رجال و تفسیر، فقہ و اصول عالی جناب مولانا ابن علی، واعظ سابق پرنسپل تنظیم المکاتب لکھنؤ کا  کا آج دہلی کے اسپتال میں انتقال ہو گیا۔

مرحوم کا تعلق ہندوستان کے علاقے شیعہ نگر رجیٹی ضلع ہاپوڑ (یو پی) سے تھا۔ 

آپ ۱۹۴۸ءمیں حصول تعلیم کے لئے لکھنؤ تشریف لے گئے۔ لکھنؤ میں آپ نے جامعۂ ناظمیہ میں۱۹۴۸میں اور نومبر۱۹۵۹ کے اواخر میں مدرسۃ الواعظین میں داخلہ لیا۔ مدرسۃ الواعظین میں آپ کے ساتھ رئیس الواعظین مولانا کرار حسین صاحب قبلہ واعظ اور جناب مولانا سید جعفر مجتبی صاحب قبلہ اور علامہ ذیشان حیدر جوادی صاحب آپ کے ہم درس تھے۔ 

علوم آل محمد (ع) کی تدریس اورشریعت محمد وآل محمد (ص) کی خدمت آپ کا نہایت پسندیدہ مشغلہ رہا اور آپ کی زیادہ خدمت، علوم آل محمد(ص)کی تدریس رہی ہے۔ 

آپکے فرزندان میں؛ رضاعباس، مولانا شاہوارحیدر، مولانا سعیدحیدر، مولانا محمد باقر رضا، احمد مرتضی، نیز تین بیٹیاں ہیں۔

ہم حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے مرحوم کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور خداوند کریم سے دعا گو ہیں کہ اہلبیت علیہم السلام کے صدقے میں مرحوم کی مغفرت فرمائے و درجات کو بلندی عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .