۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مرحوم مولانا سيد ابن حيدر رح کے انتقال پر آیت اللہ سید حمید الحسن نے تعزیت پیش کی

حوزہ/ہمارے عزیز ترین دوست، ہمدرس، جامعة ناظميه مین تیسرے درجہ سے آخری درجہ ممتاز الأفاضل تك 15سال كے ساتھی اور مزيد51 سال جامعہ ناظمیہ کے لئے اپنی تمام زندگی وقف کردی ہم سب کے لئے سبب عزت و شرف تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام عالی جناب مولانا ابن حیدر کے انتقال پرملال کے موقع پر عمید جامعۃ الناظميۃ لکھنؤ آیت اللہ سید حمید الحسن نے اظہار رنج و غم کرتے ہوئے مولانا مرحوم کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسمہ تعالی

تمام محبان اهلبیت اطهار علیہ السلام  

سلام علیکم

ہمارے عزیز ترین دوست، ہمدرس، جامعۃ ناظميۃ میں تیسرے درجہ سے آخری درجہ ممتاز الأفاضل تك 15سال كے ساتھی اور مزيد51 سال جامعہ ناظمیہ کے لئے اپنی تمام زندگی وقف کرنے والے ہم سب کے لئے سبب عزت و شرف، ممتاز المدرسين استاذ الأساتذة حجۃ الاسلام والمسلمين مولانا سيد إبن حيدر صاحب رح آج صبح ہم سب سے ہمیشہ كے لئے رخصت ہوگئے۔

کربلا امداد حسین خان مین آج بوقت عصر علما و خطباء اور مومنين كي موجودگی مین آخری وداعی امور انجام دئے گئے۔ نماز وحشت قبر کے.لئے.اور ایصال ثواب كے لئے گزارش ہے۔

سید حمید الحسن

عمید جامعۃ ناظمیۃ لکھنؤ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .